*سال 2025ء میں مس یونیورس پاکستان کا تاج پہننے والی روما ریاض اس سال کانز انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں شرکت کریں گی۔*
فرانس میں منعقد ہونے والا 78واں کانز فلم فیسٹیول 12 مئی سے 23 مئی تک جاری رہے گا جس میں دنیا بھر سے منتخب فلموں کی نمائش کی جائے گی۔
اس موقع پر روما ریاض مختلف فیشن ڈیزائنرز کے ملبوسات میں نظر آئیں گی۔
روما ریاض کا تعلق پاکستان کی مسیحی برادری سے ہے اور وہ ایک پنجابی پاکستانی خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔