*وزیراعلیٰ پنجاب کا گندم کے کاشتکاروں کو6 ارب روپے کا باردانہ مفت دینے کا اعلان*
*وزیراعلیٰ پنجاب کا گندم کے کاشتکاروں کو6 ارب روپے کا باردانہ مفت دینے کا اعلان*
وزریراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے گندم کے کاشتکاروں کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرتے ہوئے 6 ارب روپے مالیت کا باردانہ مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ کاشتکاروں سے 3500 روپے فی من کے حساب سے گندم کی خریداری فوری طور پر شروع کی جائے۔ رجسٹرڈ کاشتکاروں کو پرچیز سنٹرز سے فی ایکڑ 10 بوریاں باردانہ فراہم کیا جائے گا، جبکہ کسان کارڈ ہولڈرز سے ترجیحی بنیادوں پر گندم خریدنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا ہے، مزید برآں گندم کی خریداری کے بعد 72 گھنٹوں کے اندر کاشتکاروں کو ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔