باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
چارسدہ(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق آج باچہ خان یونیورسٹی چارسدہ (کیمپس)میں ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجنئیر امیر مقام نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے نے وزیرِ اعظم یوتھ پروگرام کے تحت میرٹ پر پورا اترنے والے طلبہ و طالبات میں لیپ ٹاپس تقسیم کیے۔اس موقع پر مسلم لیگ (ن) ضلع چارسدہ کے صدر میاں ہمایون شاہ کاکاخیل بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔