*سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان کے زیراہتمام 9ویں قومی کانفرنس برائے انسداد منشیات نومبرکو کراچی میں منعقد ہوگی*
*سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان کے زیراہتمام 9ویں قومی کانفرنس برائے انسداد منشیات نومبرکو کراچی میں منعقد ہوگی*
*نوجوانوں کو منشیات سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے: فضل محمد نور زئی چیف آرگنائزر سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان، صدر بلوچستان*
کوئٹہ (نمائندہ خصوصی) سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان کے زیراہتمام 9ویں قومی کانفرنس برائے انسداد منشیات کے انعقاد کے حوالے سے فضل محمد نور زئی چیف آرگنائزر سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان، صدر بلوچستان نے صحافیوں کے وفد سے بات کرتے ہوئے بتایا نوجوانوں کو منشیات سے بچانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ تعلیمی اداروں کو نشے سے پاک کرنا ہمارا مقصد ہے اور نشے سے پاک پاکستان ہمارا عزم ہے۔ اس سلسلے میں ہم پاکستان کی تمام این جی اوز کو اپنے ساتھ شامل کرنا چاہتے ہیں تاکہ مل کر معاشرہ کو منشیات فری بنایا جا سکے۔ جس طرح کوئٹہ میں قومی کانفرنس برائے انسداد منشیات کامیاب ہوئی تھی جس میں پورے پاکستان سے سول سوسائٹی کے لوگوں کے علاوہ اے این ایف اور منشیات کے خلاف کام کرنے والی دوسری سرکاری ایجنسیوں نے شرکت کی اسی طرح 9 ویں قومی کانفرنس برائے انسداد منشیات کراچی بھی کامیاب ہوگی اور اس میں پاکستان بھر سے سول سوسائٹی نیٹ ورک اور حکومتی اداروں کے لوگ شرکت کریں گے۔ فضل محمد نور زئی نے بتایا کہ بلوچستان میں کوئٹہ سمیت دوسرے شہروں میں ہمارے 20 انسداد منشیات یونٹ اور بحالی مراکز کام کر رہے ہیں جہاں منشیات کے مریضوں کا علاج اور بحالی پر کام ہو رہا ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ ملک کو منشیات سے پاک کرنا ہے۔فضل محمد نور زئی نے اکمل اویسی پیرزادہ ممبر صوبائی نارکوٹکس کنٹرول کمیٹی حکومت پنجاب،چیئرمین سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان اور ڈاکٹر محمدریاض سیکرٹری جنرل سول سوسائٹی نیٹ ورک پاکستان کے نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کیلئے خصوصی آگاہی مہم بارے کہا کہ اس مہم سے نوجوانوں کو رہنمائی ملے گی اور معاشرہ کو ڈرگ فری بنانے میں بھی ضرور کامیابی ملے گی۔