اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی ۔۔۔ الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد کے زیر اہتمام عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں قرات ، نعت ، چراغاں ، سجاوٹ اور مختلف تقریبات میں نمایاں کارکردگی کے حامل افراد کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا ۔ جسمیں ضلع اوکاڑہ کی نامور شخصیات
اوکاڑہ بیورو چیف جاوید راہی
۔۔۔ الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد کے زیر اہتمام عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں قرات ، نعت ، چراغاں ، سجاوٹ اور مختلف تقریبات میں نمایاں کارکردگی کے حامل افراد کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا ۔ جسمیں ضلع اوکاڑہ کی نامور شخصیات جن میں اعجاز علی موٹیویشنل سپیکر ، حافظ محمد شفیق ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ ، پیر سید فیصل شاہ گیلانی سجادہ نشین ، پروفیسر فرقان وحید پرنسپل ڈیگی سکول ، عارف اقبال انچارج 1122 ، رانا ظفر اقبال جوئیہ صدر اہلحدیث یوتھ فورس ، سماجی شخصیت سید ندیم جعفری ، پروفیسر شفیق نیر ، سید ذوالفقار علی شاہ ، صحافتی شخصیات راؤ یوسف ضیائی ، سجاد خالق لکھوی ، راؤ سعید انجم ، ملک عاصم ندیم ، مشتاق احمد بھٹی ، اللہ رکھا بلوچ ، ناصر حسین شاکر ، میڈم صبا چوہدری ، حلیمہ سعدیہ ، سید زریاب ندیم جعفری ، نوید زمان بھٹہ ، فرحان شاہ ، شیخ بابر لطیف ، راؤ انتظار حسین ، آصف جمیل چوہدری ، ودیگر افراد موجود تھے ۔ اس موقع پر بہترین کارکردگی کے حامل طلباء و طالبات ، مذہبی ، سماجی و صحافتی میں ایواڈز تقسیم کئے گئے ۔ اس موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز علی نے کہا کہ آقا دو جہاں سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات طیبہ ہمارے لئے نہ صرف نمونہ ہے بلکہ بہترین مشعل راہ ہے ۔ کامیاب زندگی کے لئے انکو سامنے رکھنے کی ضرورت ہے ۔ راؤ یوسف ضیائی نے کہا کہ ہمیں نئی نسل کے لئے ایک نمونہ بننے کی ضرورت ہے ۔ ہمارا عمل بچوں کے لئے مشعل راہ ہونا چاہئے ۔ اس موقع پر پروفیسر شفیق نیر نے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشادات اور فرمودات کو مدنظر رکھتے ہوئے علماء کرام ، اساتذہ کو نئی نسل کو باشعور بنانے کے لئے انقلابی اقدامات کی ضرورت ہے