November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سوشل موبلائزر ہیلتھ اینڈ پاپولیشن نورپورتھل ملک غلام جیلانی

IMG-20260413-WA0125

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) سوشل موبلائزر ہیلتھ اینڈ پاپولیشن نورپورتھل ملک غلام جیلانی وڈھل نے کہا ہے کہ ماں اور بچے کی صحت کسی بھی مہذب معاشرے کی بنیادی ترجیح ہونی چاہیے، کیونکہ صحت مند ماں ہی ایک صحت مند نسل کو جنم دیتی ہے۔ انہوں نے نورپورتھل پریس کلب کے پروگرام “میٹ دی پریس” سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حاملہ خواتین کی مناسب دیکھ بھال نہایت ضروری ہے، جس کے لیے بروقت طبی معائنہ، متوازن غذا اور حفاظتی تدابیر اختیار کرنا لازمی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے، کیونکہ تعلیم یافتہ لڑکی نہ صرف ایک بہتر ماں بنتی ہے بلکہ پورے خاندان کی صحت اور تربیت میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کو چاہیے کہ وہ بچیوں کی تعلیم کو فروغ دے اور انہیں یکساں مواقع فراہم کرے۔
ملک غلام جیلانی وڈھل نے اس بات پر زور دیا کہ نوزائیدہ بچوں کی ابتدائی دیکھ بھال انتہائی اہم ہوتی ہے۔ پیدائش کے فوراً بعد بچے کو ماں کا دودھ پلانا، صفائی کا خاص خیال رکھنا اور حفاظتی ٹیکہ جات بروقت لگوانا بچے کی صحت کے لیے ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین کو چاہیے کہ وہ صحت کے اصولوں پر عمل کریں تاکہ بچوں کو بیماریوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات سے بھرپور فائدہ اٹھایا جائے اور آگاہی مہمات میں بھرپور شرکت کی جائے تاکہ ایک صحت مند اور خوشحال معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔