November 17, 2026

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)پانچ لاکھ سے زائد آبادی، وزیروں اور مشیروں کا شہر ہارون آباد… مگر افسوس، آج بھی سلاٹر ہاؤس جیسی بنیادی سہولت سے محروم!

Screenshot_2026-04-13_095149

ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)پانچ لاکھ سے زائد آبادی، وزیروں اور مشیروں کا شہر ہارون آباد… مگر افسوس، آج بھی سلاٹر ہاؤس جیسی بنیادی سہولت سے محروم!
یہ وہ شہر ہے جہاں دعوے تو بہت کیے جاتے ہیں، مگر عملی اقدامات نظر نہیں آتے۔ہارون آباد میں روزانہ سینکڑوں جانور ذبح کیے جاتے ہیں، لیکن مناسب سلاٹر ہاؤس نہ ہونے کے باعث یہ عمل گلیوں، بازاروں اور غیر صحت بخش مقامات پر کیا جا رہا ہے۔یہ صورتحال نہ صرف صفائی کے اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ انسانی صحت کے لیے بھی سنگین خطرہ بن چکی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ غیر معیاری طریقے سے تیار ہونے والا گوشت مختلف بیماریوں کو جنم دے رہا ہے، جبکہ انتظامیہ کی خاموشی لمحہ فکریہ بن چکی ہے۔
بارہا شکایات اور مطالبات کے باوجود تاحال سلاٹر ہاؤس کے قیام کے لیے کوئی ٹھوس پیش رفت سامنے نہیں آ سکی۔
عوامی حلقوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہارون آباد جیسے بڑے شہر کو مزید نظر انداز کرنا ناانصافی ہوگی۔
شہریوں کا مطالبہ ہے کہ جدید سلاٹر ہاؤس کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ صحت بخش اور معیاری گوشت کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔