November 17, 2026

عوام کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے

IMG-20260413-WA0094

عوام کو سہولیات کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے۔

خیبر سے لنڈیکوتل اور ترخم تک ریلوے پٹی کو مرمت کیا جائے۔عمائدین خیبر

خیبر(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق عوام کو سہولت کی فراہمی حکومت کی اہم ذمہ داری ہے لیکن حکومت عوام کے مسائل و مشکلات سے بے خبر ہیں جو قابل افسوس ہے خیبرپختونخوا حکومت اور وفاقی حکومت اختلافات چھوڑ کر عوامی مسائل پر خصوصی توجہ دینے میں کلیدی کردار ادا کریں پاکستان ریلوے جو وفاقی ادارہ ہے لیکن وفاق کی طرف سے صوبوں کے ساتھ کوئی تعاون نہیں ہے صوبوں کے اکثر جگوں پر ریلوے پٹی مکمل طور پر ٹوٹی پھوٹی ہو گئی ہے جس کو دوبارہ مرمت کی اشد ضرورت ہے خیبر سے لنڈی کوتل اور ترخم تک ریلوے پٹی کو مرمت کیا جائے تا کہ خیبرپختونخوا میں محکمہ ریلوے بہتر سے بہتر ہو سکے اور عوام کو بہترین سروسز دے سکے۔