ملک لیاقت علی خان وزیر کا سپین وام سیلاب و بارشوں کے نتیجے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اہم بیان
ملک لیاقت علی خان وزیر کا سپین وام سیلاب و بارشوں کے نتیجے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اہم بیان
شمالی وزیرستان (نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن) خیبرپختونخوا کے رہنما اور سابق امیدوار PK. 103 شمالی وزیرستان ملک لیاقت علی خان وزیر نے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کی کارکردگی پر شدید افسوس اور تشویش کا اظہار کیا ہے, اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ موسلادھار بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث شمالی وزیرستان کے علاقوں دتہ خیل، سپین وام، ٹی ٹی مداخل اور آسمان خیل میں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی مداخل سے لے کر دتہ خیل تک کھڑی فصلیں، زرعی زمینیں اور مکانات بری طرح متاثر ہوئے ہیں جس سے مقامی آبادی شدید مشکلات کا شکار ہے، ملک لیاقت علی وزیر نے مزید کہا کہ مختلف علاقوں میں جانی نقصان بھی ہوا ہے اور کئی افراد سیلابی پانی میں بہہ گئے، جنہیں مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دریا کھیتو سے نکالا۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہید ہونے والے ایک شخص کی نماز جنازہ آج ادا کی جا رہی ہے، انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں کہیں بھی حکومتی مشینری نظر نہیں آئی جو انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت ہے، ملک لیاقت علی خان نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر متاثرہ علاقوں کا جامع سروے کیا جائے، متاثرین کی مالی امداد یقینی بنائی جائے اور جانی و مالی نقصانات کا بروقت ازالہ کیا جائے تاکہ متاثرہ عوام کی مشکلات میں کمی لائی جاسکے