ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا ذعیم قادری کے گھر آمد، اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا ذعیم قادری کے گھر آمد، اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت
انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے سابق رکن صوبائی اسمبلی ذعیم قادری کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ کا دورہ کیا اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
ڈپٹی چیئرمین نے سوگوار خاندان سے ملاقات کی اور مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور کہا کہ ذعیم قادری ایک مخلص عوامی خدمت گزار تھے جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے اہلِ خانہ کو یقین دلایا کہ وہ اس مشکل وقت میں تنہا نہیں ہیں اور ان کا دکھ سب کا مشترکہ دکھ ہے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی اور اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا کرے۔