November 28, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کے ہمراہ تحصیل بھیرہ کا دورہ کیا۔

IMG-20260412-WA0148

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری کے ہمراہ تحصیل بھیرہ کا دورہ کیا۔ نواحی گاؤں خان محمد والا میں “مریم نواز کی بیٹھک” کے دوران دیہی عوام کے مسائل سنے اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔
بعد ازاں ٹی ایچ کیو ہسپتال بھیرہ، شہر کے مختلف علاقوں میں “ستھرا پنجاب” سرگرمیوں، پی ڈی پی منصوبوں اور صفائی صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ اسسٹنٹ کمشنر آفس میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔ انہوں نے بھیرہ کی تاریخی عمارات کی بحالی کے جاری کاموں کا معائنہ کیا اور رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی۔