November 28, 2026

بھارت کو حسد کرنے کے بجائے شکر گزار ہونا چاہیے، پاکستان نے بھارت سمیت دنیا کو تباہی سے بچا لیا۔احسن اقبال

IMG-20260412-WA0096

بھارت کو حسد کرنے کے بجائے شکر گزار ہونا چاہیے، پاکستان نے بھارت سمیت دنیا کو تباہی سے بچا لیا۔احسن اقبال

پاکستان کو وزیر اعظم میاں شہباز شہباز اور فیلڈ مارشل جنرل حافظ عاصم منیر کی کوششوں سے یہ عزت ملی۔وفاقی وزیر

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نےکہا ہےکہ آج پوری دنیا کی نگاہیں پاکستان کی طرف لگی ہوئی ہیں، بھارت کو حسد کرنے کے بجائے پاکستان کا شکر گزار ہونا چاہیے، پاکستان نے بھارت سمیت دنیا کو تباہی سے بچالیا۔انہوں نے کہا کہ جنگ نے پوری دنیا کی معیشت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، جنگ بند کروانے کے لیے اللہ نے پاکستان کو عزت سے نوازا ہے، آج امریکا ایرانی وفود امن کے لیے اسلام آباد میں ہیں۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کو وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے یہ عزت ملی، اگر آپ بارڈر سے ادھر نظر ڈالیں تو آپ کو دھواں اُٹھتا نظر آئے گا، اس موقع پر پڑوسی کوئلے کی طرح جل کر راکھ ہو رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آج بھارت کو حسد کرنے کے بجائے شکر گزار ہونا چاہیے، پاکستان نے دنیا کو بھی اور بھارت کو بھی تباہی سے بچالیا، پہلے معرکہ حق اور آج جنگ بند کروانے پر اللہ نے پاکستان کا وقار بلند کیا ہے۔