October 5, 2026

ٹھٹھہ رپوٹ عبدلعزیز شیخ ڈویژنل کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے

IMG-20260411-WA0167(2)

ٹھٹھہ
رپوٹ عبدلعزیز شیخ

ڈویژنل کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی نے گورنمنٹ بوائز سیکنڈری اسکول گھارو اور رورل ہیلتھ سینٹر گھارو کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے نویں اور دسویں جماعت کے جاری سالانہ امتحانات اور صحت کی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
کمشنر نے امتحانی مراکز میں شفافیت یقینی بنانے، نقل کی روک تھام اور طلبہ کو پرامن ماحول فراہم کرنے کی ہدایت کی، جبکہ اسپتال میں مریضوں کو بہتر طبی سہولیات اور ادویات کی فراہمی پر زور دیا۔ انہوں نے اسکول اور اسپتال کو درپیش مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی بھی کرائی۔