میرپورخاص (شاھد میمن) ریلوے پریم یونین (سی بی اے) کے مرکزی صدر شیخ محمد انور نے وفاقی وزیرِ
میرپورخاص (شاھد میمن) ریلوے پریم یونین (سی بی اے) کے مرکزی صدر شیخ محمد انور نے وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی اور صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کے درمیان ہونے والی اہم ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کے لیے سفری رعایت سے متعلق مثبت پیش رفت قابلِ ستائش ہے
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور آواز ہوتے ہیں اور ان کے لیے سفری سہولیات کی بحالی دراصل جمہوری اقدار کو مضبوط بنانے کے مترادف ہے شیخ محمد انور صحافیوں کی شریکِ حیات کے لیے 50 فیصد رعایت کی سہولت کی دوبارہ بحالی کو ایک اہم اور مثبت فیصلہ قرار دیا مرکزی صدر نے کہا کہ ریلوے پریم یونین ہمیشہ سے صحافی برادری کے مسائل کے حل اور ان کی فلاح کے لیے آواز اٹھاتی رہی ہے اور اسی مسئلے پر بھی آواز اٹھائی تھی اور آئندہ بھی اس حوالے سے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ریلوے اور صحافیوں کے درمیان مضبوط رابطہ نہ صرف ادارے کی بہتری بلکہ عوام تک درست اور بروقت معلومات کی فراہمی کے لیے بھی ناگزیر ہے شیخ محمد انور نے مزید کہا کہ ذمہ دار صحافت جمہوریت کی بنیاد ہے اور حکومت کی جانب سے ایسے اقدامات صحافتی برادری کے حوصلے بلند کرنے کا سبب بنیں گے۔