November 28, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابرنے جوہرآباد

IMG-20260409-WA0263

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابرنے جوہرآباد وخوشاب مین روڈ پر بنائی گئی گرین بیلٹ اور صفائی سُتھرائی انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے دورہ کیا ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے ضلع کونسل جوہرآباد،جہاز چوک تا خوشاب کلمہ چوک تک خوبصورتی کے لیے لگائے گئے پھول دار پودوں سمیت مختلف شاہراہوں پرصفائی انتظامات اور بیوٹیفکیشن کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کاجائزہ لیا نیز ڈپٹی کمشنر خوشاب نے تحصیل آفس چوک خوشاب کا دورہ کیا ڈپٹی کمشنر خوشاب نے بیوٹیفکیشن اور صفائی انتظامات ،سٹریٹ لائیٹ کامعائنہ کیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل غزآلہ کنول ،سی ای او ایم سی خوشاب سندس رابیل ،انکروچمنٹ آفیسر ودیگر محکموں کے افسران موجود تھے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے تحصیل آفس چوک خوشاب ، ودیگر ایریاز میں گرین بیلٹ اوربیوٹیفکیشن ،پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کے افسران کو بیوٹیفکیشن پلان کے حوالے سے اقدامات ،جاری کاموں کوجلد مکمل کرنے اور صفائی کے نظام میں بہتری لانے کے احکامات صادر کیے ۔