14

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کرکٹرز کی تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافہ کردیا۔

یاد رہے کہ مینز اینڈ ویمنز دونوں کرکٹرز کے فیسز میں اضافہ کیا گیا۔

ڈھاکا(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے نئے صدر تمیم اقبال نے کھلاڑیوں کے تنخواہوں اور میچ فیس میں اضافے کا حکم دے دیا۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ کے صدر اور بورڈ کی ایڈ ہاک کمیٹی کے کنوینر تمیم اقبال کے حکم پر مینز اینڈ ویمنز دونوں کرکٹرز کہ فیسز میں اضافہ کیا گیا ہے۔ بورڈ حکام کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹرز کے تنخواہوں میں 30 ہزار اور میچ فیس میں 25 ہزار ٹکا کا اضافہ کیا گیا، ڈومیسٹک کرکٹ میں گریڈ بی کی تنخواہوں میں 15 ہزار جب کہ گریڈ سی کی تنخواہوں میں 5 ہزار ٹکا کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ویمنز کرکٹرز کی تنخواہوں میں 10 ہزار ٹکا کا اضافہ منظور کیا گیا اور ویمنز کرکٹرز کے ٹی ٹوئنٹی کی میچ فیس میں 5 ہزار اور ون ڈے کی فیس میں 10 ہزار ٹکا کا اضافہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ بنگلا دیشی حکومت نے منگل کو امین الاسلام کی قیادت میں بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو تحلیل کرنے کے بعد تمیم اقبال کو بی سی بی کا نیا صدر مقرر کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں