سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی خیرپور میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے غیر قانونی لیبارٹریز اور کلینکس کے خلاف کاروائیاں شروع کردیں
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی
خیرپور میں سندھ ہیلتھ کیئر
کمیشن نے غیر قانونی لیبارٹریز اور کلینکس کے خلاف کاروائیاں شروع کردیں ، ضلعی انتظامیہ کے ہمراہ کاروائیوں میں متعدد غیر رجسٹرڈ لیبارٹریز سیل، کئی میڈیکل سینٹرز کو نوٹسز جاری ،عوام کی جانوں سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دے سکتے ، زبیر سومرو
سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن سکھر اور خیرپور کی ایک ٹیم نے ڈائریکٹر زبیر احمد سومرو اور اسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف احمد سومرو کی قیادت میں اسٹنٹ کمشنر خیرپور عمامہ سولنگی کے ہمراہ خیرپور میں غیر قانونی لیبارٹریز اور کلینکس کے خلاف کاروائی شروع کردی ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز مختلف کاروائیوں کے دوران متعدد غیر رجسٹرڈ ۔لیبارٹریز سیل۔کردیں جبکہ مختلف میڈیکل سینٹرز کے دورے کرکے وہاں پر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے قانون کے مطابق سہولیات آلات اور علاج کے طریقوں کا۔معائنہ کیا اور اسپتالوں کو مزید بہتری کے لیے نوٹسز جاری کردئیے اس موقع پر سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کے ڈائریکٹر زبیر سومرو اور اسٹنٹ ڈائریکٹر کاشف سومرو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بھی انسانی جانوں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی عوام کو معیاری اور محفوظ طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ہماری کاروائیاں جاری رہیں گی