پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کی سفارتی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔اکرام الدین
پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کی سفارتی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔اکرام الدین
پاکستان نے امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا۔معاون خصوصی وزارت اوورسیز برائے اٹلی
اٹلی(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق وزارت اوورسیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین نے کہا کہ پاکستان کی سول اور عسکری قیادت کی سفارتی کاوشیں قابل تحسین ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکہ، اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں اہم کردار ادا کیا۔یہ ایک بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے کہ ملک کے اندر سے اٹھنے والی ایک مخصوص طبقے کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ شاندار خارجہ پالیسی کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے جہاں عالمی سطح پر موثر سفارتکاری کا مظاہرہ کیا، وہیں پاکستانی فوج نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت، مضبوط دفاعی تیاری اور ذمہ دارانہ کردار کے ذریعے امن کو ترجیح دی۔ یہ ایک ہمہ جہت کامیابی ہے جس میں سیاسی قیادت، عسکری اداروں اور سفارتی محاذ پر کام کرنے والوں نے بھرپور ہم آہنگی کے ساتھ کردار ادا کیا۔ نتیجتاً نہ صرف ایک ممکنہ جنگ کو روکا گیا بلکہ خطے میں استحکام اور عالمی امن کے لیے بھی ایک مثبت مثال قائم کی گئی۔وزارت اوورسیز کے معاون خصوصی برائے اٹلی اکرام الدین نے اپنے پیغام میں کہا کہ یہ لمحہ پاکستان کی تاریخ میں ایک شاندار سفارتی کامیابی کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی پاکستان کے دفاع کے ساتھ خطے میں امن کیلئے کی جانے والی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔