November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے تحصیل بھلوال کا تفصیلی دورہ کیا۔

IMG-20260408-WA0256

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی نے تحصیل بھلوال کا تفصیلی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر حسین احمد رضا چوہدری بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر نے دیہاتوں، شہری علاقوں، تعلیمی اداروں اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا معائنہ کیا۔ عوامی مسائل سنے اور فوری حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ کمشنر نے چک 23 شمالی اور چک 22 شمالی میں دیہاتیوں سے ملاقاتیں کیں، صفائی، نکاسی آب اور بنیادی سہولیات کے امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بھلوال شہر میں شہری سہولیات اور ستھرا پنجاب مہم کے اقدامات کا بھی تفصیلی معائنہ کیا ۔تعلیمی اداروں کے دورے کے دوران گورنمنٹ بوائز ہائی سکول میں میٹرک کے امتحانی ماحول، طلبہ کی سہولیات اور اساتذہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال بھلوال کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کو بروقت اور بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات بھی دی۔ دونوں انتظامی افسران نے شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگایا۔