October 28, 2026

اسلام آباد *(ملک عمران اعوان)* *درندہ صفت سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے*

20240925_055954

اسلام آباد

*(ملک عمران اعوان)*

*درندہ صفت سب انسپکٹر 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے*

اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹ میں علاقہ مجسٹریٹ تھانہ کراچی کمپنی شہزاد خان نے دو کمسن بچوں کو تھانے کے اندر زیادتی کا نشانہ بنانے کے کیس میں گرفتار سب انسپکٹر صہیب پاشا کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ۔ ملزم کو منگل 24 ستمبر کو علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی آفیسر نے عدالت سے سات روزہ جسمانی ریمانڈ برائے ڈی این اے رپورٹ کی استدعا کی۔ عدالت نے 4 روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس سے کہا کہ کیس میں پیشرفت کرکے آئندہ پیشی پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا جائے۔ ملزم کو ہتھکڑیوں کے بغیر عدالت میں پیش کیا گیا جس پر عدالت نے برہمی کا بھی اظہار کیا۔ اس موقع پہ عمران خان ایڈووکیٹ اور جاوید درانی ایڈووکیٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کیس میں بچوں کی طرف سے ہم مکمل کیس بلامعاوضہ لڑیں گے۔ درندہ صفت شخص کی نیوز بریک کرکے اس کے گھناؤنے فعل کو بے نقاب کرنے پر وکلاء نے سینئر صحافی و کرائم رپورٹر شبیرسہام کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ وکلاء کا کہنا تھاکہ خبر بریک کرنے پر قانون حرکت میں آئی۔ انشاءاللہ اس کیس میں آخری حد تک مظلوم کو انصاف دلا کر ہی دم لینگے۔