صبح صبح نقصان ہو گیا (یاسین دھبی آلا بلوچ)
صبح صبح نقصان ہو گیا (یاسین دھبی آلا بلوچ)
جلد بازی اکثر نقصان کرا دیتی ہے… اور کبھی کبھی انسانوں کی پہچان بھی کروا دیتی ہے۔ایمرجنسی تھی، ہسپتال میں عزیز کی حالت نازک تھی اس کے گھر والوں کو کچھ پیسوں کی ضرورت تھی انہوں نے کال کی میں پیسے کروانے گیا تو گھبراہٹ میں ایک ہندسہ غلط ہو گیا…10,300 روپے مظفر گڑھ کے شخص نام ہاشم ڈاکخانہ شاہ جمال بستی محمدہ آباد اس کے اکاؤنٹ میں چلے گئے۔فوراً کال کی، درخواست کی، مجبوری بتائی…دل میں امید تھی کہ مشکل وقت میں انسان انسان کے کام آئے گا۔لیکن جواب میں خاموشی ملی، پھر نمبر بند… اور بلاک۔اس واقعے نے دو سبق سکھا دیے:پہلا یہ کہ جلد بازی شیطان کا کام ہے،اور دوسرا یہ کہ ہر داڑھی والا نرم دل نہیں ہوتا۔پیسے تو دوبارہ آ سکتے ہیں،مگر کسی مجبور کی امید ٹوٹ جائے تو وہ واپس نہیں آتی۔انسانیت کا اصل امتحان اسی وقت ہوتا ہےجب کسی کی غلطی سے ہمیں فائدہ مل رہا ہو…اور ہم چاہیں تو اسے واپس کر کے دل جیت سکتے ہوں۔یاد رکھیں…حرام کا فائدہ وقتی ہوتا ہے،
اور حلال کی دعا ہمیشہ ساتھ رہتی ہے۔
یاسین بلوچ ارضِ بقلم