ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) وزیروں مشیروں کا شہر ہارون آباد مسائل کا گڑھ تفصیلات کے
ہارون آباد (نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر) وزیروں مشیروں کا شہر ہارون آباد مسائل کا گڑھ تفصیلات کے مطابق قریبی علاقہ ریاض کالونی ہارون آباد میں زمین پر پڑی واپڈا کی تاریں کسی بھی بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہیں واپڈا کی جانب سے نہایت ہی لاپرواہی غفلت کا مظاہرہ کیا جارہا ہے متعدد بار ان زمین پر پڑی تاروں میں آگ بھی لگ چکی ہے مگر اس کی طرف واپڈا کی توجہ نہ ہے علاقے کی جانب سے بار بار کہا بھی جاتا ہے مگر واپڈا اہلکار سنتے نہیں ہیں بجلی کی تاریں زمین پر کھمبوں پر لگے میٹر الٹے سیدھے لگے ہوئے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں اہل علاقہ نے اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے