پروفیسر جمشید خان گورنمنٹ کالج پشاور کے ڈیپارٹمنٹ آف پولیٹیکل سائنس کے چیئرمین مقرر۔
پروفیسر جمشید خان گورنمنٹ کالج پشاور کے ڈیپارٹمنٹ آف پولیٹیکل سائنس کے چیئرمین مقرر۔
اس اہم ذمہ داری کی سپردگی کے نوٹیفکیشن پر میں پرنسپل پروفیسر شفیع اللہ خٹک کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔پروفیسر جمشید خان
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پروفیسر جمشید خان گورنمنٹ کالج پشاور کے ڈیپارٹمنٹ اف پولیٹیکل سائنس کے چیئرمین مقرر اس موقع پر پروفیسر جمشید خان نے کہا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے معروف ترین ادارے “گورنمنٹ کالج پشاور” کے اہم ترین ڈیپارٹمنٹ “ڈیپارٹمنٹ اف پولیٹیکل سائینس” کی بحیثیت چیئرمین شپ کا عہدہ سنبھالنا نہ صرف میرے لئے اعزاز ہے بلکہ اس سے کہیں بڑھ کر یہ ایک عظیم، انتہائی اہم اور بڑی ذمہ داری کا احساس بھی ہے انہوں نے کہا کہ اس اہم ذمہ داری کی سپردگی کے نوٹیفکیشن پر میں پرنسپل گورنمنٹ کالج پشاور پروفیسر شفیع اللہ خٹک کے اعتماد، خلوص اور محبتوں کا تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری سب سے پہلی ترجیح، اہم ذمہ داری اور پرائم ڈیوٹی اپنے تمام معزز کولیگز، سٹاف اور طلبہ کے تعاون سے ڈیپارٹمنٹ کے تمام طلبہ کے شعبہ اکیڈیمکس کی سب ضروریات، ڈسپلن، ہم آہنگی اور نصابی و ہم نصابی سرگرمیوں کا بھرپور اور بروقت انعقاد ہوگا انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی مجھے اس ذمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین