November 28, 2026

​سکھر (بیورورپورٹ)بزم صدیق اکبر سکھر کے زیراہتمام سید الشہداء حضرت امیر حمزہ رضی اللہ عنہ کے یوم

IMG-20260406-WA0211

​سکھر (بیورورپورٹ)بزم صدیق اکبر سکھر کے زیراہتمام سید الشہداء حضرت امیر حمزہ رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت پر جامع مکرانی مسجد بندر روڈ سکھر میں ایک عظیم الشان سید شہداء امیر حمزہ کانفرنس کا انعقاد
​کیا گیا جس میں خطاب کرتے ہوۓ عالمی شہرت یافتہ عالم دین ضیغم اسلام،مفکر ملت،مناظر اہلسنت،علامہ پیر سید مظفر حسین شاہ،مفتی اعظم،مفتی محمد ابراہیم قادری،مفتی عبید رضا قادری،علامہ غلام حسین سکندری،علامہ حسین عارف سکندری،مفتی ابوبکر قادری نے سید الشہداء، امیرِ طیبہ، گورنرِ مدینہ حضرت امیر حمزہ رضی اللہ عنہ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوۓحضرت امیر حمزہ رضی اللہ عنہ کی حیاتِ مبارکہ کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ حضرت امیر حمزہؓ کا قبولِ اسلام تاریخِ اسلام کا ایک اہم موڑ تھا۔ آپؓ کے اسلام لانے سے مسلمانوں کے حوصلے بلند ہوئے اور کفر کی ہیبت ٹوٹ گئی۔​کانفرنس میں علامہ محمد شہزادقادری،پیرعطاالرحمن قادری،صاحبزادہ سید حامد محمودفیضی حافظ محبوب علی سہتو، غیاث الدین قادری،علامہ نور احمد قاسمی،مفتی عسجد نعمان قادری،مولانا عثمان فیضی،علامہ اللہ وسایا حسینی،مولانامحمد ولی قدیری، محمد رضوان میمن قادری، شہزادہ توقیر انصاری، سمیت دیگر علماۓ۔کرام،مذہبی،سیاسی،
سماجی شخصیات، تاجروں،صحافیوں اور عاشقان رسول ﷺ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔جبکہ وطن عزیز پاکستان کے معروف ثنا خواں الحاج حافظ غلام مصطفی قادری،الحاج عدنان رضا قادری،علامہ رضوان قادری،سیداحمدشاہ قادری،سید حسن علی قادری،محمد احسن رضا قادری،محمد کامل رضا قادری،معاذ علی قاسمی، مدنی رضا قادری،محمد حسان رضاقادری،محمد جیلان رضاقادری،محمد عمرقادری ع دیگر نے نعت خوانی اور منقبت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔ نقیب محفل کے فراٸض علامہ رضوان قادری اور محمد بلال رضا قادری نے انجام دیۓ۔علاوہ ازیں بزم صدیق اکبر کے بانی چیرمین علی رضا میمن قادری و أرگناٸزنگ کمیٹی کے ممبران حاجی محمد محمود گیگانی، حاجی عبدالصمد صالح، محمد علی میمن،محمد ساجد سیلانی، سیدطلحہ شاہ،حاجی محمدفیصل گیگانی، عبدالمعید بھکلا، فیضان عمران،محمد فاران عطاری، احمد رضا قادری، محمد متین چشتی،علامہ محمد اعظم قادری،محمد سمیر ترابی،فیاض میمن، ثروان میمن، فہیم میمن، حسان میمن،عسجد میمن نے کانفرنس کے انتظامات سنبھال رکھے تھے۔جید علماۓ کرام نے اپنے خطابات میں آپؓ کی شجاعت کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ میدانِ جنگ میں آپؓ دو تلواروں سے لڑتے تھے اور کفار کے بڑے بڑے سورما آپؓ کے سامنے آنے سے کتراتے تھے۔ آپؓ کو اللہ اور اس کے رسول ﷺ کا شیر (اسد اللہ و اسد الرسول) کہا جاتا ہے۔
​مقررین نے حضرت امیر حمزہؓ کی اسلام کے لیے دی گئی بے مثال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آپؓ نے ہجرت سے لے کر غزوہ بدر و احد تک ہر محاذ پر نبی کریم ﷺ کی ڈھال بن کر خدمات سر انجام دیں۔انہوں نے حضرت امیر حمزہؓ کی شہادت کا لرزہ خیز اور رقت آمیز تذکرہ کیا گیا۔ میدانِ احد میں آپؓ کی شہادت اور اس کے بعد ہونے والی بے حرمتی پر نبی کریم ﷺ کے غم اور آپؓ کے بلند مرتبے سید الشہداءپر تفصیلی روشنی ڈالی​ کانفرنس میں گرد و نواح سے آئے ہوئے عاشقانِ رسول ﷺ نے اپنے شناختی کارڈز کی کاپیاں قرعہ اندازی باکس میں ڈالیں اور دو خوش نصیبوں کو قرعہ نکلنے پر 2 عمرے ٹکٹس دیۓ گۓ شرکاء نعرہ تکبیر اللہ اکبر، نعرہ رسالت یارسول اللہ، لبیک یا رسول اللہ ﷺ” اور “سید الشہداء زندہ باد” کے نعرے لگاتے رہے شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ حضرت امیر حمزہؓ کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے دینِ اسلام کی سربلندی کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔کانفرنس کے اختتام پر امتِ مسلمہ کی اتحاد، ملک کی سلامتی اور شہدائے اسلام کے درجات کی بلندی کے لیے خصوصی دعا کی گٸیں۔