سکھر(بیورورپورٹ) میلاد مصطفے کمیٹی پاکستان کے بانی چیرمین اور المصطفی ویلفیٸر سوساٸٹی پاکستان
سکھر(بیورورپورٹ) میلاد مصطفے کمیٹی پاکستان کے بانی چیرمین اور المصطفی ویلفیٸر سوساٸٹی پاکستان کی سندھ کمیٹی کے ممبر مذہبی و سماجی رہنما غیاث الدین قادری نے کہا ہے کہ حکومت پیٹرول کی بڑھاٸ گٸ قیمت فوری واپس لے ۔وزیر اعظم صاحب کو عوام کی نہیں ٹرمپ کی فکر لاحق ہے ٹرمپ کی تعریف کرتے کرتے وہ نہیں تھکتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عوام پر ظلم اور ایک کھلا ”معاشی قتلِ عام” ہے، 2018ء میں جب پیٹرول کی قیمت میں صرف 5 روپے اضافہ ہوا تھا تو ”وزیراعظم چو ر” کے نعرے لگائےگئے اب حکمراں اپنے گریبان میں دیکھیں
پاکستان کی معیشت شدید دباؤ کا شکار ہے، جبکہ بے روزگاری،مہنگائی اور غربت میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے رجسٹرڈ گاڑیوں کو سبسڈی کے نام پر عوام کو بھکاری بنانےکی کوشش کی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت نےایک مہینے میں دوبارپیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا پہلے52روپے پھر137روپے ٹوٹل 458 روپےہوگیا پھر 80روپے کم کر کے ڈرامہ رچایا گیا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ عوام پر ظلم اور ایک کھلا ‘معاشی قتل ہے۔ حکومت کے اس اقدام کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ایسے وقت میں جب ملک کو داخلی و خارجی چیلنجز کا سامنا ہے ایک طرف سرحدی کشیدگیاں، دوسری جانب خطے میں غیریقینی صورتحال حکومت کا یہ فیصلہ عوامی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہا ہے۔ رجسٹرڈ گاڑیوں کو سبسڈی کے نام پر بھکاری بنانے کی کوشش کی جارہی ہے 2018 میں جب حکومت نے 5روپے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کیا اور پیٹرول کی قیمتوں میں 90فیصد اضافہ کیا جاچکا ہے جس پر40%فیصد 200روپے ٹیکس وصول کیا جارہا ہے جس سے ملک میں انتشار اورغیریقینی کی صورتحال پیدا ہو گی جس سےملک میں افراتفری پھیل گٸ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمراں آئی ایم ایف اور امریکی کمپنیوں کو فاٸدہ پہنچانے کیلئے عوام کا بھرکس نکال رہےہیں۔انہوں نے کہا کہ جنگ ایران میں ہورہی ہے پیٹرول مہنگا کر کے پاکستانی عوام کو حکمراں ایران کی حمایت کی سزا دے رہے ہیں عوام کو اپنے حقوق کے لیے میدان میں آنا ہوگا ورنہ یہ حکمراں عوام کو جیتے جی ماردیں گے کیونکہ یہ امریکہ کی غلامی میں بے حس ہو چکے ہیں۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں آئی ایم ایف سے قرض لینا فوری طور پر بند کیا جائے۔پیٹرولم مصنوعات کی قیمتوں میں 90فیصد اضافہ کے باعث ملک میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے ڈیزل مہنگا ہونے سے کسان زمین آباد نہیں کر پائیں گے،زمینیں غیر آباد ہو جائیں گی ملک میں 70% فیصد دیہات کی زمینیں آباد نہیں ہو سکیں گی جس کے باعث غذائی قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حکومت ملک کو کس طرف لے جارہی ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کے ایک نئے طوفان کو جنم دے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک تسلیم شدہ معاشی حقیقت ہے کہ پٹرول مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ کے کرائے بڑھتے ہیں،جس کے نتیجے میں اشیائے خورونوش سمیت ہر چیز کی قیمت بڑھ جاتی ہے۔ایسے حالات میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے فیول سبسڈیز، ٹیکس میں کمی، یا براہِ راست مالی معاونت فراہم کی جاۓ تاکہ مہنگائی کے اثرات کو کم کیا جا سکے۔ لیکن بدقسمتی سےپاکستان میں اس کے برعکس عوام پر مزید بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔مزید برآں، حکومت کا موجودہ طرزِ عمل پہلے قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ اور پھر جزوی کمی عوام کو وقتی طور پر مطمئن کرنے کی نہ کام کوشش ہے، مگر یہ کوئی پائیدار حل نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو جغرافیائی لحاظ سے اہم تجارتی راستوں پر واقع ہے، اور بعض علاقائی حالات میں اسے توانائی کے شعبے میں مواقع بھی حاصل ہوتے ہیں۔ ایسے مواقع کا فائدہ عوام تک منتقل کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، نہ کہ اشرافیہ کو فائدہ پہنچانا۔ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے عوام کوریلیف دینے کے لیے ٹیکسزمیں۔کمی اورسبسڈی فراہم کی جائے•پیٹرولیم پالیسی کو عالمی معیار کے مطابق شفاف اور مستحکم بنایا جائے معیشت کو مستحکم کرنے کے لیے طویل المدتی اصلاحات متعارف کروائی جائیں اگر حکومت نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی نہ کی توغریب عوام سڑکوں پر أۓ تو حکومت وقت ذمے دار ہوگی۔حکومت عوام کو مشتعل نہ کرے مہنگاٸ قابو کرنے کے ٹھوس اور موثر اقدامات بروۓ کار لاۓ غریب مزدور، محنت کش دیہاڑی دار طبقے، ملازم پیشہ افراد اور متوسط طبقے کی عزت نفس کا خیال کرے انہیں بھیک مانگنے پر مجبور نہ کرے بلکہ زیادہ سے زیادہ ریلیف دے کر غربت مہنگاٸ اور بے روزگاری کے خاتمے کا مستقل حل تلاش کرے۔