November 28, 2026

ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں تیزی آگئی، انٹیلی جنس چیف سمیت 40 سے زائد افراد شہید ہوگئے۔

FB_IMG_1775480768572

ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں تیزی آگئی، انٹیلی جنس چیف سمیت 40 سے زائد افراد شہید ہوگئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی بمباری میں پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس ادارے کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل مجید خادمی شہید ہوگئے، انہیں 2025ء میں عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق تہران میں رہائشی علاقے پر بمباری سے مزید 15 شہری شہید ہوگئے، 4 گھر مکمل تباہ اور 40 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا، آج شہید ہونیوالوں کی تعداد 49 ہوگئی۔

تہران کی شریف یونیورسٹی پر بھی بمباری سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔

دوسری جانب بیروت میں اسرائیل کے رہائشی عمارت پر حملے میں 8 افراد شہید اور 55 زخمی ہوگئے۔

ایران کی جانب سے اسرائیل پر حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، تل ابیب میں 15 مقامات پر میزائل اہداف پر گرے، حیفا میں میزائل حملے میں 4ا فراد ہلاک ہوگئے، اسرائیل انتظامیہ نے تصدیق کردی۔