November 28, 2026

حزب اللہ کی طاقت نے اسرائیلی فوج کو حیران کردیا۔اسرائیلی کمانڈر کا اعتراف۔

IMG-20260405-WA0082

حزب اللہ کی طاقت نے اسرائیلی فوج کو حیران کردیا۔اسرائیلی کمانڈر کا اعتراف۔

حزب اللہ اب بھی مکمل طور پر فعال ہے اور اس کے پاس تقریبا 10 ہزار راکٹ اور متعدد لانچر موجود ہیں۔رفی میلیو سربراہ اسرائیلی فوجی کمان

لبنان(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیلی فوج کے ایک اعلیٰ کمانڈر نے اعتراف کیا ہے کہ لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کی قوت نے اسرائیلی فوج کو حیران کر دیا ہے۔اسرائیلی فوجی کمان کے سربراہ رفی میلیو ماسگب نے کہا کہ حزب اللہ اب بھی مکمل طور پر فعال ہے اور اس کے پاس تقریباً 10 ہزار راکٹ اور متعدد لانچر موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ تنظیم چھ ماہ تک روزانہ 500 راکٹ داغنے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور اس کے بارے میں جو اندازے لگائے گئے تھے، حقیقت اس سے کہیں مختلف نکلی۔دوسری جانب ایران نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر جنگ میں مزید شدت آئی تو پورا خطہ ان کے لیے انتہائی خطرناک صورت اختیار کر سکتا ہے۔ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹرز کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ کسی بھی مزید جارحیت کا جواب پورے خطے میں سخت ردعمل کی صورت میں دیا جائے گا۔