بیو رو چیف و ہا ڑ ی . پیپلز سیکریٹریٹ میلسی میں سابق وزیرِ اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں
بیو رو چیف و ہا ڑ ی . پیپلز سیکریٹریٹ میلسی میں سابق وزیرِ اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 46 ویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ تقریب کا انعقاد میاں سلیم اقبال قاضی کی سرپرستی میں کیا گیا جبکہ صدارت سٹی صدر پاکستان پیپلزپارٹی میلسی ملک نزیر احمد ملتانی اور سٹی جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلزپارٹی میلسی شیخ مسعود ظہیر نے کی۔
تقریب میں پارٹی کارکنان، عہدیداران اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ضلعی انفارمیشن سیکرٹری پاکستان پیپلزپارٹی وہاڑی پیر عبدالرزاق قریشی اور کوارڈنیٹر پاکستان پیپلزپارٹی PP235 میلسی ملک عبدالجبار ملتانی اور دیگر مقررین نے اپنے خطاب میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کی سیاسی خدمات، جمہوریت کے لیے دی گئی قربانیوں اور عوامی فلاح کے لیے کیے گئے اقدامات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھٹو شہید ایک عظیم رہنما تھے جنہوں نے عوام کو سیاسی شعور دیا اور ملک میں جمہوری اقدار کو فروغ دیا۔
تقریب کے اختتام پر شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور ملک و قوم کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔