میں جاوید صدیقی جرنلسٹ کراچی آپ جناب مراد علی شاہ اور جناب شرجیل انعام میمن آپ دونوں سے
میں جاوید صدیقی جرنلسٹ کراچی آپ جناب مراد علی شاہ اور جناب شرجیل انعام میمن آپ دونوں سے مخاطب ہوکر کہتا ہوں کہ آپ بڑے سے بڑے گناہ میں مبتلا رہے ہونگے اور آپ دونوں کو گناہ کا احساس بھی نہیں ہوا ہوگا لیکن ذرا سوچئے کہ آپ دونوں امت محمدی ﷺ ہیں یہ اعزاز بہت بڑا ھے اسی اعزاز کی لاج رکھتے ہوئے کراچی سمیت سندھ بھر سے ای چالان تین ماہ کیلئے روک دیں اور پیٹرول میں عوامی سبسیڈی بھی دیدیجئے تاکہ مشرقِ وسطی سے پیدا ہونے والے حالات کے سبب آپکے صوبہ سندھ کے لوگ کچھ جی سکیں یقیناً یہ عمل آپ اور آپکی نسل کیلئے باعث بخشش بن جائیگا انشاءاللہ یاد رکھئے ظالمین شیطان کے پیروکاروں کی حیثیت سے روز محشر اٹھیں گے اور رحم دل اللہ کی رحمت کے سائے اور فضل و کرم کی ڈھال میں روز محشر ہونگے فیصلہ آپ پر ھے کہ کس کا انتخاب کرتے ہیں۔