و ہا ڑ ی بیو رو چیف اسسٹنٹ کمشنر سعد بن خالد کی قیادت میں نان کسٹم پیڈ امپورٹڈ سگریٹس کے خلاف ایک کامیاب
و ہا ڑ ی بیو رو چیف
اسسٹنٹ کمشنر سعد بن خالد کی قیادت میں نان کسٹم پیڈ امپورٹڈ سگریٹس کے خلاف ایک کامیاب کارروائی عمل میں لائی گئی، جس کے دوران غیر قانونی سگریٹس کی بڑی مقدار برآمد کر لی گئی۔
انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کی گئی، جس کا بنیادی مقصد حکومتی ریونیو کا تحفظ اور غیر قانونی تجارت کی روک تھام ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح کی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ غیر قانونی کاروبار کا مکمل خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سعد بن خالد نے کہا کہ نان کسٹم پیڈ اشیاء کی خرید و فروخت ایک سنگین جرم ہے اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف بلا امتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ایسی غیر قانونی سرگرمیوں کی نشاندہی کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ غیر قانونی تجارت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رہیں گی۔