November 17, 2026

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس تحصیل نورپورتھل چوہدری محمد اکرم اور

IMG-20260404-WA0119

نورپورتھل (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس تحصیل نورپورتھل چوہدری محمد اکرم اور ایس ایچ او تھانہ نورپورتھل طارق ندیم نے مقامی صحافیوں کے ساتھ ایک تعارفی نشست کے دوران اظہار خیال کرتے ہوءے کہا کہ معاشرتی اصلاح و فلاح کےلیے پریس اور انتظامیہ کا باہمی تعاون بہت اہمیت کاحامل ہے لہذا میڈیا کے ساتھ ملکر سماجی بہبود کےلیے بھرپوراقدامات کئے جائیں گے، مظلوم کو انصاف فراہم۔کیاجاءے گا اور قانون شکن عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایاجاءےگا۔ اس خصوصی نشست کے دوران علاقائی امن و امان، جرائم کی روک تھام اور پولیس و میڈیا کے درمیان باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
نشست کے دوران ڈی ایس پی چوہدری محمد اکرم نے کہا کہ پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اس مقصد کے حصول میں میڈیا کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مثبت اور ذمہ دارانہ صحافت معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ جرائم کی بیخ کنی میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔
ایس ایچ او طارق ندیم نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ کی سطح پر عوامی مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور شہریوں کو انصاف کی بروقت فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو یقین دلایا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
صحافیوں نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ میڈیا ہمیشہ قانون کی بالادستی اور امن و امان کے قیام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔