میئر لندن کی حفاظت پر مامور پولیس افسران کی سنگین غفلت، اسلحے سے بھرا بیگ سڑک پر بھول گئے
میئر لندن کی حفاظت پر مامور پولیس افسران کی سنگین غفلت، اسلحے سے بھرا بیگ سڑک پر بھول گئے۔
میٹ پولیس نے غفلت پر 5 افسران کو فرنٹ لائن ڈیوٹی سے ہٹا دیا۔غیر ملکی میڈیا
لندن(انٹرنیشنل ڈیسک)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق میئر لندن صادق خان کی حفاظت پر مامور پولیس افسران اسلحے سے بھرا بیگ سڑک پر بھول گئے۔میڈیا کے مطابق میئرلندن صادق خان کی حفاظت پر مامور پولیس افسران اسلحے کا بیگ سڑک پر بھول گئے جس کے بعد میٹ پولیس نے محکمہ جاتی کارروائی کرتے ہوئے 5 افسران کو فرنٹ لائن ڈیوٹی سے ہٹا دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بیگ جنوبی لندن میں میئرکی رہائش گاہ کے باہر ایک شخص کو ملا، مشکوک بیگ کی اطلاع پرپولیس پہنچی اوربیگ کو قبضے میں لے لیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ میٹ پولیس کے ڈائریکٹریٹ آف پروفیشنل اسٹینڈرڈ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ترجمان میئر لندن کے مطابق واقعہ سنگین غلطی ہے، فورس یقینی بنائے کہ ایسا دوبارہ نہ ہو۔واضح رہے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر میئرلندن کو 2017 سے پولیس سکیورٹی حاصل ہے۔