November 17, 2026

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کی کوششوں

IMG-20260403-WA0304

نوابشاہ(رپورٹ۔انور عادل خانزادہ)چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کی کوششوں سے دوڑ سٹی کے فیڈر میں لوڈشیڈنگ ختم،سی ای او حیسکو فیض اللہ ڈاہری کا تقریب میں اعلان،شہریوں میں خوشی کی لہر،تفصیلات کے مطابق چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کی کوششوں کے سبب حیسکو کی جانب سے دوڑ سٹی کے فیڈر DR-2میں لوڈشیڈنگ مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے،اس سلسلے میں ایک تقریب ٹاؤن کمیٹی دوڑ میں منعقد کی گئی،جسکے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو حیدرآباد فیض اللہ ڈاہری تھے،اس موقع پر چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت،چیف آپریٹنگ آفیسر حیسکو اعجاز احمد شیخ،سپرٹنڈنٹ انجینئر حیسکو سرکل نوابشاہ فرحان علی ڈاہانی،ایگزیکٹو انجینئر حیسکو ڈویژن نوابشاہ عزیز احمد بھٹو،ایس ڈی او دوڑ عبدالطیف بلر،لائن سپرٹنڈنٹ نسیم اقبال آرائیں،علی اصغر خاصخیلی،شاھنواز چانڈیو،انور علی چانڈیو،اختیار علی دایو،تاجر اتحاد کے صدر اشرف علی آرائیں اورپریس کلب دوڑ کے صدر غلام مصطفٰے بروہی کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت نے کہا کہ دوڑ کے شہری طویل لوڈشیڈنگ کے سبب سخت پریشان تھے،کاروبار اور معمولات زندگی متاثر ہورہے تھے،جس پر لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے حیسکو حکام سے رابطے کئے گئے اور انہیں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا گیا،جس پر انہیں سٹی دوڑ کے فیڈر سے مکمل لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا یقین دلایا گیا،انہوں نے کہا کہ رضا آباد بھی شہری علاقہ ہے اور ریکوری بھی بہتر ہے اور اس علاقے سے بھی لوڈشیڈنگ ختم ہونی چاہئے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ترقیاتی کاموں کے سبب بجلی کے پولوں کی تبدیلی بھی ضروری ہے،حیسکو سب ڈویژن دوڑ میں بجلی کے متعلق مسائل کے حل میں لائن سپرٹنڈنٹ نسیم اقبال آرائیں کی کارکردگی قابل تعریف ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو حیدرآباد فیض اللہ ڈاہری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کی عوامی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور دوڑ سٹی کے فیڈر سے مکمل لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کیا،انہوں نے کہا کہ دوڑ سٹی کے فیڈر کے کنزیومر اپنے بل باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں اس فیڈر میں بجلی چوری نہ ہونے کے برابر ہے،اور ان کنزیومر کا حق ہے کہ انہیں بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں،انہوں نے رضا آباد کے فیڈر کو اپ ڈیٹ کرکے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا بھی اعلان کیا اور حیسکو سب ڈویژن دوڑ میں بہترین کارکردگی پر لائن سپرٹنڈنٹ نسیم اقبال کو خراج تحسین پیش کیا اور شیلڈ دی،انہوں نے کہا کہ نسیم اقبال آرائیں جیسے ملازمین کی وجہ سے ہی حیسکو اور کنزیومر کے مابین اعتماد میں اضافہ ہوا ہے،اس موقع پر چیئرمین ٹاؤن کمیٹی دوڑ چوہدری وسیم افضل راجپوت کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو حیدرآباد فیض اللہ ڈاہری کو شیلڈ پیش کی گئی،قبل ازیں چیف ایگزیکٹو آفیسر حیسکو حیدرآباد فیض اللہ ڈاہری اور دیگر حیسکو افسران کا ٹاؤن کمیٹی دوڑ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا،اور سندھی ٹوپی اور اجرک کے تحائف پیش کئے گئے،تقریب میں وائیس چیئرمین حاجی ابرار حسین گورچانی،کونسلر ڈاکٹر سید حبیب احمد شاہ،غلام حسین دیناری، اسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر ثنااللہ جونیجو،ٹیکنیشن آفیسر ذیشان علی مری اور آفس سپرٹنڈنٹ آصف فرحان خانزادہ بھی موجود تھے