November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز) نیو لک بیوٹی سیلون اینڈ اسپا ٹریننگ انسٹیٹیوٹ

Screenshot_2026-04-02_034428

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز) نیو لک بیوٹی سیلون اینڈ اسپا ٹریننگ انسٹیٹیوٹ اور یوتھ اینڈ ویمن امپاورمنٹ فاؤنڈیشن سکھرکے اشتراک سے طالبات اور خواتین کو خود مختار بنانے کی جانب بڑاقدم بڑھایاگیا ہے مختلف ووکیشنل کورسز کا اعلان کرکے داخلے شروع کردیۓ گۓ ہیں خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کرنے اور طالبات کو ہنر مند بنا کر روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے مشن کے تحت یوتھ اینڈ ویمن امپاورمنٹ فاؤنڈیشن سکھر نے نیولک بیوٹی سیلون اینڈ اسپا ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سےووکیشنل کورسز کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔​فاؤنڈیشن کے تحت نیو لک بیوٹی سیلون اینڈ اسپاہ ٹریننگ انسٹیٹیوٹ (نزد سیون الیون میڈیکل اسٹور، مین قاسم پارک چوک،سکھر) میں بیوٹیشن، فیشن ڈیزائننگ اور ڈریس میکنگ سمیت دیگراہم شارٹ کورسزکےلیے داخلوں کا اعلان کیا گیا ہے۔​تربیتی پروگرام، کورسزکی نمایاں خصوصیات بتاتے ہوۓیوتھ اینڈ ویمن امپاورمنٹ فاٶنڈیشن کے سرپرست اعلی اورسماجی رہنما غیاث الدین قادری نےکہا کہ
اس تربیتی پروگرام کا بنیادی مقصد سکھر اور گردونواح کی طالبات، خواتین کو جدید دور کے تقاضوں کے مطابق فنی مہارتیں سکھانا ہے تاکہ وہ اپنے پاؤں پرکھڑی ہو سکیں۔ پروگرام میں درج ذیل کورسز شامل ہیں:
​پروفیشنل بیوٹیشن کورس: میک اپ،اسکن کیئراور ہیئر اسٹائلنگ کی جدید تکنیک۔​فیشن ڈیزائننگ: لباس کی تیاری میں تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنا۔​ڈریس میکنگ: کٹنگ،سلائی اور ڈیزائننگ کےپیشہ ورانہ طریقے تاکہ خواتین اپنا بوتیک یا گھر سےکام شروع کر سکیں۔​دیگر شارٹ کورسز: مارکیٹ کی طلب کے مطابق مختلف ہنر آموز پروگرامشامل ہیں انتظامیہ کا پیغام ہے اور فاؤنڈیشن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ “آج کے دور میں ہنر اور فن کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔ ہمارا ادارہ نوجوانوں کو بیروزگاری کی دلدل سے نکالنے اور خواتین کو معاشرے کا ایک فعال اور معاشی طور پر مستحکم حصہ بنانے کے لیے کوشاں ہے۔ یہ کورسز محض تربیت نہیں بلکہ خواتین کے لیے باعزت روزگار کی ضمانت ہیں۔​داخلہ فارم کے حصول اور رابطہ کی تفصیلات کے لیۓ فون نمبرز دیۓ گۓ ہیں
وہ تمام خواتین اور طالبات جو ان کورسزمیں دلچسپی رکھتےہیں،وہ مزیدمعلومات اور رجسٹریشن کے لیے نیو لک بیوٹی سیلون اینڈاسپا ٹریننگ انسٹیٹیوٹ، مین قاسم پارک چوک سکھر پر تشریف لا سکتے ہیں۔اور ان فون نمبرز پررابطہ کر سکتے ہیں صرف طالبات اور خواتین رابطہ کریں۔
0331-3152762, 0314-4526678,
​جاری کردہ:
ترجمان، یوتھ اینڈ ویمن امپاورمنٹ فاؤنڈیشن، سکھر۔

(​مدیران کے لیے نوٹ:
یوتھ اینڈ ویمن امپاورمنٹ فاؤنڈیشن ایک سماجی ادارہ ہے جو طویل عرصے سے سکھر میں نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور خواتین کی خودمختاری کے لیے کام کررہا ہے لہذا أپ سے نیوز کی اشاعت اور تعاون کی درخواست ہے)