November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز)کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی اور ڈی ائی

IMG-20260403-WA0269

سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز)کمشنر سکھر ڈویژن عابد سلیم قریشی اور ڈی ائی جی لاڑکانہ/سکھر رینج ناصر آفتاب نے ایس ایس پی گھوٹکی انور کیھتران اور دیگر ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے افسران کے ہمراہ گھوٹکی/کشمور پل کے تعمیراتی کام کے جائزے اور سلسلے میں مصروف عمل عملے کی سیکیورٹی کے حوالے سے قائم پولیس پکٹِس کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر سکھر ڈویژن اور ڈی آئی جی لاڑکانہ/سکھر رینج کو ایس ایس پی گھوٹکی اور پل کی تعمیر میں مصروف عمل متعلقہ افسران و انجینیئرز کی طرف سے گھوٹکی/کشمور پل پر جاری ترقیاتی کام سے متعلق سمیت سیکیورٹی کے حوالے سے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ڈی آئی جی سکھر رینج نے گھوٹکی/کشمور پل کی تعمیر کے حوالے سے سیکوریٹی پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں سے ملاقات کے دوران انہیں درپیش مسائل و سہولیات کے بارے میں دریافت کیا اور مزید بہتری کے لیے فوری طور پر ایس ایس پی گھوٹکی کو احکامات جاری کرتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ طلب کرتے ہوئے پولیس پیکٹس پر تعینات افسران و اہلکاروں کے جذبے اور حوصلے کی تعریف کی۔کمشنر سکھر ڈویژن اور ڈی آئی جی سکھر رینج نے گھوٹکی/کشمور پل کے تعمیراتی کام کے لیے مصروف عمل افسران و انجینیئرز اور ان کی سکیورٹی کے حوالے سے قائم پولیس پیکٹس پر تعینات افسران و اہلکاروں کو مزید کہا کہ *آپریشن نجات مہران کی وجہ سے امن و امان کی صورتحال میں بہتری انے سے اِس پل کی تیزی سے تعمیر علاقے کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کا حامل ہوگا جس سے اس علاقے میں مزید امن و امان اور خوشحالی ائے گی.لہذا اپ سب ذمہ داری سے اپنے فرائض منصبی ادا کریں اور اس دوران کسی بھی قسم کی غفلت و لاپروائی کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کی جائے گی۔