سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز)سندھ رورل سپورٹ آرگنائیزیشن (سرسو) اور
سکھر(بیورورپورٹ۔ سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز)سندھ رورل سپورٹ آرگنائیزیشن (سرسو) اور شکارپور کے ضلعی انتظامیہ کی مشترکہ تعاون سے گڑھی تیغو، تعلقہ خانپور کے متاثر اور پسماندہ علاقے میں تعلیمی، سماجی بہبود اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے مختلف منصوبوں کا آغاز کیا گیا ہے۔ سرسو کے ترجمان کے مطابق ایسے منصوبے سرسو کی جانب سے کی گئی کوششیں عوامی شعور، سماجی رابطے اور ترقی کے لئے کی گئی ہیں، جن میں خاص طور پر ضلع کے پسماندہ علاقوں میں تعلیم پر زور دیا جا رہا ہے۔اس موقع پر تعلقہ خانپور کے اسسٹنٹ کمشنر ایاز مشوری، مختیارکار ظفر انڈھڑ، سرسو کے سینئر مینیجر نعمت اللہ شیخ، ضلعی منیجر سمیت ضلع کے اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر شاگردوں میں تعلیمی مواد بھی تقسیم کیا گیا، جبکہ سرسو کی جانب سے تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں پر عوامی گفتگو بھی کی گئی۔ اس کے علاوہ علاقائی عورتوں کی قیادت میں کمیونٹی آرگنائیزیشن (CO) اور گاؤں کی تنظیم (VO) بھی بنائی گئی تاکہ عملی ترقی میں مقامی عورتوں کی شرکت کو یقینی بنایا جا سکے۔اس کے علاوہ سندھ فلڈ ہاؤسنگ پروجیکٹ (SPHF) کے تحت رہائشی گھروں کی تعمیر کے کام کا جائزہ بھی لیا گیا اور وہاں کے عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے نادرا اور پی پی ایچھ آئی کے تعاون سے کیمپ بھی لگائے گئے۔ اس موقع پر شرکاء نے سرسو کی جانب سے جاری مختلف ترقیاتی اور سماجی بھبود کے حامل سرگرمیوں کو بھی دکھایا گیا اور علاقے کی سماجی اقتصادی حالت کو بہتر بنانے کے لئے سرسو کی کوششوں کی تعریف کی گئی۔