November 17, 2026

آپ کو دعا زہرا کیس تو یاد ہی ہو گا

Screenshot_2026-04-03_170511

آپ کو دعا زہرا کیس تو یاد ہی ہو گا ؟؟؟ اسی وال پر میری پوسٹ موجود ہے جب میں سے سب سے پہلے اس کی اغوا کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے اپنے خداد علم قیافہ سے یہ بتا دیا تھا کہ یہ لڑکی اغوا نہیں ہوئی بلکہ اپنے والدین کی بے جا سختی کی وجہ سے گھر سے بھاگی ہے ۔ تب کہیں بھی کسی کے وہم و گمان میں ںہ تھا کہ ایسا بھی ہوسکتا ہے ۔ تمام ادارے ایک ہی بات پر توجہ مرکوز کیے ہوئے تھے کہ یہ ایک اغوا کی ورادت ہے ۔۔۔۔۔۔۔ چند ہفتے بعد یہ حقیقت کھل گئی کہ خاکسار کی بات ہی درست تھی ، دعا زہرا کے والدین نے اسے گھر پر بہت سخت ماحول میں رکھا ہوا تھا اور وہ پب جی بھی چھپ چھپ کر کھیلتی تھی اور اس گیم کو کھیلتے ہوئے اس کی ملاقات پنجاب کے ایک دھان پان سے نوجوان ظہیر احمد سے ہوئی ۔

بعدازاں پتا چلا کہ دونوں نے نکاح کر لیا تھا اور دعا زہرا اتنے عرصہ سے ظہیر کے ساتھ اس کے گھر پر ایک ہی کمرے میں رہ رہی تھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کچھ حلقوں نے اسے سنی شیعہ رنگ دینے کی کوشش بھی کی ۔۔۔۔ اہل تشیع حلقوں نے اس کیس میں دعا زہرا کا دفاع کیا اور یہ موقف اپنایا گیا کہ یہ نکاح غلط کیا گیا ، لڑکی ابھی بالغ ہی نہیں وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جبکہ دعا زہرا کی طرف سے یہ موقف بھی سننے کو ملا کہ اس کے ماں باپ اس کی شادی زبردستی کسی کزن وغیرہ سے کرنا چاہ رہے تھے ۔۔۔۔ اسی لیے وہ گھر سے بھاگی تاکہ اپنی پسند کی شادی کر سکے ، اس نے اپنے تب کے انٹرویوز میں یہ بھی بتایا تھا کہ وہ ظہیر کے ساتھ ایک خوش و خرم ازدواجی زندگی بسر کر رہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بعدازاں ضروری قانونی کارروائی کے بعد لڑکی کو پولیس نے اس کے ماں باپ کی تحویل میں دے دیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہر طرف دعا زہرا کے والدین کی واہ واہ ہونے لگی کہ دیکھو ایسا ہوتا ہے باپ ، اسے کہتے ہیں عظیم باپ ، اتنا کچھ ہونے کے بعد بھی بیٹی کو نہ صرف قبول کر لیا بلکہ اسے دوبارہ پانے دل اور گھر ميں پہلے سے بھی زیادہ اچھی جگہ دے دی ۔

اور اب کچھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں جن میں دعا زہرا اپنی چھوٹی بہن کے ساتھ اٹھکیلیاں کرتی دکھائی دیتی ہے ۔۔۔۔۔۔ گویا وہی والدین جنھوں نے کبھی اسے موبائل رکھنے کی جزت نہیں دی تھی اب اسے یوٹیوب پر فیملی وی لاگنگ کا “دھندہ” کرنے کی کھلم کھلا اجازت دے دی ۔۔۔۔۔ شاید اس لیے کہ ایسا کرنے سے ڈالر ملتے ہیں ؟؟؟

یہ سب باتيں اپنی جگہ لیکن اس سب کے دوران ہمیں اس لڑکے کو نہیں بھولنا چاہیے جس کے بارے میں تاحال کوئی خیر خبر نہیں ۔ اس کے بوڑھے ماں باپ پر کیا گزری ہو گی ، بے چارا ظیر کس حال میں کہاں ہو گا ؟؟ کیا یہ سب ہم نے سوچا ؟؟؟ نہیں بالکل نہیں ۔

اس سارے واقعے کا ایک اور پہلو بھی ہے ۔ وہ یہ کہ ہم ایک برائے نام اسلامی معاشرے میں سانس لے رہے ہیں ۔ ایک لڑکا اور لڑکی اگر نکاح کر کے ساتھ رہے تھے تو ان کو الگ کرنے کا کیا جواز تھا ؟؟؟ اس نکاح کا کیا بنا ؟؟ اور اگر ان کا نکاح ہی نہیں ہوا تھا اور اسی جرم میں ظہیر کو پابند سلاسل کیا گیا تو کیا دعا زہرا اس میں برابر کی شریک نہ تھی ؟؟؟ کیا سے بھی برابر سزا نہں ملنی چاہیے تھی ؟؟ کیا اس پر بھی حدود کی دفعات نہیں لگنی چاہیے تھیں ۔۔۔۔۔۔۔۔ وہ اپنی مرضی سے ظہیر کے پاس نہ صرف گئی تھی بلکہ اس کے ساتھ اتنے دن رات رہی بھی تھی ۔ اب دونوں لڑکا لڑکی اتنے دن ساتھ ایک کمرے میں رہ کر لڈو یا پب جی تو کھیلتے نہ ہوں گے ۔ ضرور ان کے درمیان کچھ اور کھیل بھی ہوا ہو گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پھر یہ سب ججوں یا پولیس کو کیوں نظر نہیں آیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیوں اب تک دعا زہرا نہ صرف آزاد ہے بلکہ یوٹیوبر بن کر ہماری بہن بیٹیوں کو یہ سبق بھی دے رہی ہے کہ گھر سے بھاگ کر اور ایک انجان لڑکے ساتھ ایک سنگل بیڈ کمرے میں رہ کر بھی کوئی لڑکی نارمل زندگی گزار سکتی ہے ۔۔۔

آخر کیوں ہمارے ملک میں اتنی بھاری نمکخواہیں اور مراعات و فری پیٹرول لینے والے ججز کو اس ساری بات کی سمجھ نہ آئی ، آخر کیوں سوشل میڈیا پر چسکے لینے والی عوام نے اس معاملے کے اس پہلو کو نہ اچھالا ؟؟؟

کیوں یور آنر آخر کیوں ؟؟؟ میں جانتا ہوں اس پوسٹ کے بعد مجھ پر لعن طعن کی بارش ہو جائے گی ، لیکن میں پھر بھی یہی کہوں گا کہ قصور صرف ظہیر کا نہیں تھا جو صرف اسےسزا ملی ، قصور دونوں کا تھا اور سزا بھی دونوں کو ملنی چاہیے تھی ۔

پسِ نوشت : ویسے دعا زہرا موجودہ ویڈیو میں جتنی بے ڈول اور موٹی دکھائی دے رہی ہے ، اس کے بعد تو میرا خیال ہے کہ ایک طرح سے اچھا ہی ہے ظہیر کی اس سے خود ہی جان چھوٹ گئی ، ورنہ اپنی دعا کو آج بددعا بنتا دیکھ کر وہ ویسے ہی جیتے جی مر جاتا !!!