31

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیراعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیراعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر خوشاب کے کانفرنس ہال میں ایسٹر تہوار کے موقع پر اقلیتی برادری کی خوشیوں کو دوبالا کرنے کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس خوشاب کے سینٹری ورکر اوردیگر مسیحی ملازمین میں تقسیم راشن کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر سی ای او ضلع کونسل جوہرآباد علی فرقان ،پی اے ٹو ڈی سی خوشاب قیصر خان اور ملک وقاص ناظر بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے مسیحی خاکروب ملازمین میں راشن کے تھیلے تقسیم کیے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ ایسٹر تہوار پر اقلیتی برادری کی خوشیوں کے موقع پر خدمت انسانیت میرے لیے خوشی کا باعث ہے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نے کہا کہ ایسٹر تہوار کے موقع پر اقلیتی برادری کو ضلعی انتظامیہ خوشاب ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔ اس موقع پر ڈی سی آفس کے مسیحی برادری کے ملازمین نے ڈپٹی کمشنر خوشاب کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں