November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا ریجن سے تعلق رکھنے والے انسپکٹرز بعہدہ ڈی ایس پی ترقی

IMG-20260402-WA0028

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا ریجن سے تعلق رکھنے والے انسپکٹرز بعہدہ ڈی ایس پی ترقی یاب ہوئے جن کو محکمانہ ترقی کے بیجز لگانے کی ایک پروقار تقریب آر پی او آفس سرگودھا میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر آر پی او سرگودھا رینج محمدشہزاد آصف خان اور ایس پی آر آئی بی اظہر یعقوب نے بیجز لگائے۔ ترقی یاب ہونے والوں میں حسیب اشرف ،جاوید احمد،سمیع اللہ خان ،حبیب الرحمان ،سعید اقبال، امیرعبداللہ خان ،مدثررشید، محمد اشرف ،یا کی خان نیازی، رانا شاہد سلطان ،محمدسہیل خان اور حیدرعلی ٹیپو شامل ہیں ۔
دوران تقریب آر پی او نے ترقی پانے والے افسران کو مبارکباد دی اورکہا کہ آپ کی ترقی آپ پر محکمہ پولیس کے اعتماد کا ثبوت ہے امید ہے کہ آئندہ بھی محکمہ پولیس کے وقار میں اضافہ کے لیے آپ اپنی صلاحیتوں کا بہترین استعمال کریں گے۔
اس موقع پر اے ڈی آئی جی محمدطارق ملک ، ڈی ایس پی لیگل قاسم حیات رانجھا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عاصمہ موسٰی بھی موجود تھے ۔