November 17, 2026

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت 13 ارب روپے کی لاگت سے چک 58 شمالی میں جدید

IMG-20260402-WA0027

سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت 13 ارب روپے کی لاگت سے چک 58 شمالی میں جدید جھینگا فارمنگ پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ کمشنر سرگودھا حافظ شوکت علی نے منصوبے کا دورہ کر کے پیش رفت کا جائزہ لیا۔ 5 سو ایکڑ پر مشتمل اس منصوبے میں 128 تالاب اور ٹیوب ویل جون تک مکمل کیے جائیں گے۔ منصوبے سے بنجر زمین قابلِ استعمال بنے گی، روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور جھینگے کی پیداوار برآمدات میں اضافہ کرے گی۔ یہ پراجیکٹ پنجاب کی بلیو اکنامی کو فروغ دے کر سرگودھا کو آبی زراعت کا اہم مرکز بنائے گا۔