محکمہ تعلیم میں ای ٹرانسفر پالیسی پلس 2026 کا باضابطہ افتتاح۔
موجودہ حکومت نے سفارتی کلچر کا خاتمہ کر دیا ہے اور ہم نے صوبے کے بچوں کی بہتر مستقبل کے لیے ای ٹرانسفر شروع کیا اس کے اچھے نتائج مرتب ہوں گے۔صوبائی وزیر ابتدائی و ثانوی تعلیم خیبرپختونخوا
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق خیبر پختونخوا کہ وزیر ابتدائی وثانوی تعلیم ارشد ایوب خان نے منگل کے روز پشاور میں ای ٹرانسفر پالیسی پلس کا باضابطہ افتتاط کیا۔اس موقع پر سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن محمد خالد، سپیشل سیکرٹری ابتدائی ثانوی تعلیم افتخار عالم، ایڈیشنل سیکرٹری حیات شاہ ، ایڈیشنل سیکرٹری محمد صالح خان ، ڈائریکٹر ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نعمانہ سردار ، ڈائریکٹر آئی ٹی صلاح الدین خان اور دیگر حکام بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کو ای ٹرانسفر پلس پا لیسی 2026 کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اس ای ٹرانسفر پلس پالیسی کے تحت ٹیچنگ کیڈر کی مینوچل ٹرانسفر ، خالی جگہوں پر ٹرانسفر ، ایجوکیشن منجمنٹ کیڈر کی ٹینور بیسڈ ٹرانسفر منسٹر یل کیڈر کی ٹینور بیسڈ ٹرانسفر کراۓ جائیں گے اس ای ٹرانسفر پلس کے لیے متعلقہ سکورنگ اور پیرامیٹرز ہیں موجود ہ سکول میں کتنا عرصہ تک رہا ہے ، سٹوڈنٹ ٹیچر ریشو ، معزور افراد , بیوہ ، ڈومیسائل ، اعلی تعلیمی قابلیت ، ایس – ایس ـ سی / ایچ ـ ایس ـ ایس ـ سی کی سالانہ رزلٹ ،اورآل طلباء کی حاضری کی ریشو جیسے اہداف رکھے گئے ہیں اس ای ٹرانسفر پلس پالیسی سے محکمہ تعلیم سے وابستہ ملازمین کو ٹرانسفر کے سہولیات فراہم ہونگے افتتا ح کے بعد صوبائی وزیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت نے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے صوبے میں کامیاب ای ٹرانسفر پلس پالیسی کا عمل وجود میں لایا ہے جس کے تحت اساتذہ کی خواہشات اور میرٹ پالیسی کو یقینی بنایا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پانی پی ٹی ائی کا منشور ہے کہ میرٹ بیس ٹرانسفر ہو اور میرٹ پر کام ہونا چاہیے اسی لیے خیبر پختون خواہ کے وزیراعلی سہیل افریدی بھی محکمہ تعلیم کو اہمیت دے رہا ہے اور بے میرٹ بیس پوسٹنگ ٹرانسفر کے پالیسی ہوں انہوں نے کہا کہ اساتذہ ہمارے لیے قابل قدر اور قابل احترام ہے اور یہ ایک معزز پیشہ ہے اس سے پہلے اساتذہ سفارشیں کراتے تھے اپنے تبادلوں کے لیے لیکن موجودہ حکومت نے سفارشی کلچر کا خاتمہ کر دیا ہے اور ہم نے صوبے کے بچوں کی بہتر مستقبل کے لیے ای ٹرانسفر شروع کیا اس کے اچھے نتائج مرتب ہوں گے اور ہمارے سکول کے تعلیمی نتائج بھی بہتر ہوں گے اور اس سے بچوں کی پڑھائی میں بھی بہتری ائے گی اور ہمارے اساتذہ کی ویلفیئر بھی ہمارے لیے اہم ہے جتنا کہ ہمارے بچوں کا اساتذہ کو ہمیشہ پریشانی ہوتی تھی اپنے تبادلوں کے لیے لیکن انشاءاللہ اب ان کو کوئی پریشانی نہیں ہوگی وہ گھر میں بیٹھ کر اپنے موبائل سے ایپ کے ذریعے پوسٹنگ اور ٹرانسفر جو بھی ان کا حق بنتا ہے وہ اپلائی کر سکتے ہیں صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ یہ ای ٹرانسفر پالیسی پلس میں مزید بہتری ائے گی اور حکومت کے معیاری تعلیمی مقاصد ہیں وہ حاصل کر سکے گی۔