August 31, 2026
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ وسیم کی زیر صدارت اہم ڈی اے اور ایل ڈی

IMG-20260331-WA0221
google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0

کراچی (رپورٹ: جاوید صدیقی) سیکرٹری لوکل گورنمنٹ وسیم کی زیر صدارت اہم ڈی اے اور ایل ڈی اے کا گزشتہ روز اجلاس ہوا ، جس میں صدر کراچی پریس کلب فاضل جمیلیء اور سیکرٹری اسلم خان شریک ہوئے۔ اجلاس میں سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ایم ڈی اے اور ایل ڈی اے کے ڈی جیز کو ہدایت کی کہ ہر ماہ صدر پریس کلب و سیکرٹری کے ساتھ اجلاس کریں۔ ڈی جی ایل ڈی اے کی جانب سے اجلاس کو بتایا گیا کہ ایل ڈی اے کو موٹیشن منتقل ہوگئی ہے جس پر سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ الاٹیز کو سب لیز دینے کیلئے فوری اقدامات شروع کریں۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے ڈی جی ایل ڈی اے سے کہا کہ کراچی پریس کلب کے نئے ممبران کے دیہہ مندریہ میں الاٹ کئے گئے پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے لے آؤٹ پلان فوری تیار کریں تاکہ بیلٹنگ کی جاسکے اسی ہفتے گورننگ باڈی ایل ڈی اے حکام سائٹ(دیہہ مندریہ ) کا دورہ بھی کریں گے۔ سندھ کے رواں مالی سال کے بجٹ میں بلاک اڑسٹھ اور تھری اے کیلئے جو اسکیم رکھی گئی تھیں اس پر جلد کام شروع ہو جائے گا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے کہا کہ باؤنڈری وال سمیت جو اسکیم رہ گئی ہیں اس کی سمری بھیجی جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اے ڈی پی میں نیو ملیر اور تیسر ٹاؤن کیلئے دو اسکیمیں اور دو اسکیمیں ہاکس بے کیلئے رکھی جائیں گی۔ جمعرات کو ایک ایل ڈی اے کے ساتھ اجلاس ہوگا ایل ڈی اے افسران کے ساتھ ہاکس بے اور دیہہ مندریہ کا دورہ بھی کیا جائے گا۔ ایم ڈی اے افسران کی جانب سے بتایا گیا کہ آؤٹر سائٹ پر ڈیولپمنٹ ہوگئی ہے انٹرنل سائٹ پر ابھی باقی ہے۔۔۔۔!!

google.com, pub-9673306505872210, DIRECT, f08c47fec0942fa0