November 17, 2026

افغانستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور سیلاب سے 28 افراد جاں بحق ہوگئے۔

IMG-20260330-WA0212

افغانستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور سیلاب سے 28 افراد جاں بحق ہوگئے۔

افغانستان میں جنوری میں بھی شدید بارشوں اور برفباری سے 60 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

کابل(نمائندہ عتیق الرحمن)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں میں شدید بارش اور سیلاب کے باعث 28 افراد جاں بحق ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق افغانستان کے کئی صوبوں میں جمعرات سے جاری شدید بارشوں نے تباہی پھیلارکھی ہے۔افغان حکام کے مطابق بارش، سیلاب، مٹی کے تودے اور بجلی گرنے کے واقعات میں 28 افراد جاں بحق اور 49 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 100 سے زائد مکانات بھی تباہ ہوئے ہیں۔افغانستان میں جنوری میں بھی شدید بارشوں اور برفباری سے 60 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے تھے۔