November 17, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوذ نے یو آئی سندھ کا امن عالم اجتماع کے لیے تیاریوں کا باقاعدہ آغاز

IMG-20260330-WA0099

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوذ
نے یو آئی سندھ کا امن عالم
اجتماع کے لیے تیاریوں کا باقاعدہ آغاز
“پچاس لاکھ افراد کی شرکت متوقع، مسجد حرام و نبوی کے ائمہ کو خصوصی دعوت”

سکھر(بیورورپورٹ)جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) سندھ کی جانب سے “امن عالم اجتماع” کی تیاریوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ضلع سکھر کے گوٹھ سونھارو میں ایک عظیم الشان جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں جے یو آئی سندھ کے امیر مولانا عبدالقیوم ہالیجوی اور جے یو آئی سندھ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو نے خصوصی خطاب کیا۔ملک بھر میں بڑھتی بدامنی پر تشویش
مولانا عبدالقیوم ہالیجوی اور علامہ راشد محمود سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں سندھ سمیت پورا ملک بدامنی کا شکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف سندھ کے عوام قبائلی تنازعات، اسٹریٹ کرائم اور مجرمانہ کلچر سے تنگ آ چکے ہیں اور اپنی جان، مال، عزت اور آبرو کے تحفظ کے خواہاں ہیں، تو دوسری طرف بلوچستان اور خیبرپختونخواہ بھی شدت پسندی اور لاقانونیت کی لپیٹ میں ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی سطح پر امن و امان کا مسئلہ دن بہ دن سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ طاقتور ممالک اپنی طاقت کے نشے میں کمزور ممالک کو کچل رہے ہیں، جس سے عالمی برادری میں بے چینی اور بے یقینی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ جے یو آئی نے اپنے قیام کے دن سے امن کے قیام کے لیے بھرپور کوششیں کی ہیں اور اس راہ میں عظیم قربانیاں دی ہیں۔رہنماؤں نے اعلان کیا کہ جے یو آئی سندھ کی جانب سے مارچ 2027 کی 19، 20 اور 21 تاریخوں کو ایک تاریخی “امن عالم اجتماع” منعقد کیا جائے گا۔ اس اجتماع میں سندھ سمیت پورے پاکستان اور دنیا کے مختلف ممالک سے وفود شرکت کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ اس اجتماع میں تقریباً پچاس لاکھ (50 لاکھ) افراد کی شرکت متوقع ہے، جو اپنی نوعیت کا سب سے بڑا امن اجلاس ہوگا۔مولانا عبدالقیوم ہالیجوی اور علامہ راشد محمود سومرو نے بتایا کہ اس عالمی اجتماع میں مسلم امہ کے نمایاں نمائندوں کو مدعو کیا جائے گا۔خصوصی طور پر مسجد اقصیٰ، مسجد نبوی اور مسجد حرام کے ائمہ کرام کو دعوت دی جائے گی تاکہ عالمی امن کے لیے ایک متفقہ اور موثر آواز بلند کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اجتماع امت مسلمہ کے درمیان اتحاد اور عالمی امن کے فروغ کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ذرائع کے مطابق جے یو آئی سندھ نے اجتماع کی تیاریوں کے لیے مختلف کمیٹیاں تشکیل دے دی ہیں۔ انتظامی، سکیورٹی اور رہائشی امور کے لیے تفصیلی منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی جے یو آئی مختلف شہروں می رخں بڑے مذہبی اور سیاسی اجتماعات منعقد کر چکی ہے، تاہم یہ عالمی اجتماع ان کی تاریخ کا سب سے بڑا اور اہم ترین اجلاس ہوگا۔