سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو۔ جب سید نصیر حسین زیدی سکھر: معروف سماجی شخصیت حاجی شمن علی کھوسو انتقال کر گئے
سکھر سے خبر دے رھے ھمارے بیورو۔ جب سید نصیر حسین زیدی
سکھر: معروف سماجی شخصیت حاجی شمن علی کھوسو انتقال کر گئے
سکھر میں معروف سماجی و کاروباری شخصیت، کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن پاکستان (CAP) کے چیئرمین، مھران مرکز مرچنٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور جمنی کیبل نیٹ ورک کے سی ای او عرفان علی کھوسو کے والد محترم حاجی شمن علی کھوسو گزشتہ روز رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ گزشتہ شب نمازِ عشاء کے بعد جاتی گراؤنڈ میں ادا کی گئی، جس میں شہر کی سیاسی، سماجی، کاروباری اور صحافتی شخصیات سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعاؤں کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے، جہاں عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کھوسہ ہاؤس، نزد ہائی کورٹ، سکھر پہنچ کر لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کر رہے ہیں۔
مرحوم کا سوئم کل منعقد ہوگا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔ آمین۔