عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد (PSP) کی ہدایات
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی
ایس ایس پی عمرکوٹ عزیر احمد (PSP) کی ہدایات پر ضلع بھر میں مضر صحت گٹکا و مین پوری کے خلاف سخت کریک ڈاؤن جاری ہے۔
اسی سلسلے میں پولیس تھانہ عمرکوٹ سٹی نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزم فاروق ولد میر خان نوھڑی سکنہ نیو چھور تعلقہ عمرکوٹ کو گرفتار کر لیا۔
کارروائی کے دوران ملزم کے ساتھی انیل کمار ولد مدھن مالہی کو بھی مقدمہ میں نامزد کیا گیا ہے۔
برآمدگی کی تفصیل:
• سفینہ گٹکا — 4 پیکٹ (440 پوری)
• آر آر گولڈ گٹکا — 5 پیکٹ (550 پوری)
ملزم کے قبضے سے مذکورہ گٹکا برآمد ہونے پر ملزم کے خلاف سندھ پروہیبیشن آف پریپریشن، مینوفیکچرنگ، اسٹوریج، سیل اینڈ یوز آف گٹکا اینڈ مین پوری ایکٹ 2019 کی دفعات 4، 5، 8 کے تحت تھانہ عمرکوٹ سٹی میں مقدمہ نمبر 58/2026 درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔
ایس ایس پی عمرکوٹ نے واضح کیا ہے کہ ضلع میں گٹکا اور دیگر مضر صحت اشیاء کے کاروبار میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔