November 18, 2026

لاہور : گلبرگ پولیس نے اپنا فرض ادا کر دیا ، خاتون سے ڈیڑھ تولہ کی سونے کی انگوٹھی چھین کر فرار

FB_IMG_1774796829138

لاہور : گلبرگ پولیس نے اپنا فرض ادا کر دیا ، خاتون سے ڈیڑھ تولہ کی سونے کی انگوٹھی چھین کر فرار ہونے والا نوسرباز سرگودہا سے گرفتار ۔۔ 48 گھنٹوں میں ماں جی کا نقصان پورا کردیا گیا ۔۔۔۔تفصیلات کے مطابق 3 روز قبل تھانہ غالب مارکیٹ کی حدود میں ایک نوسرباز نے ایک ایسے گھر کا دروازہ کھٹکٹھایا جس کے دو نوجوان دبئی میں ملازمت کرتے ہیں ۔ اس گھر کی بزرگ خاتون نے دروازہ کھولا تو نوسرباز نے ماں جی کو جھک کر سلام کیا انکی خیریت دریافت کی اسی دوران وہ گیٹ سے اندر آگیا ، خاتون نے پوچھا بیٹا کون ہو؟ میں نے پہچانا نہیں ، تو اس شخص نے جواب دیا میری ماں آرہی ہے آپ کی طبیعت کا پوچھنے ، وہ آئے گی تو آپ مجھے پہچان جائیں گی اسی دوران نوسرباز نے ماں جی کی انگلی میں پہنی سونے کی انگوٹھی اتارنے کی کوشش کی ، بزرگ خاتون نے منع کیا تو نوسرباز نے کہا ڈیزائن دیکھنا ہے میں نے اپنی ماں کے لیے ایسی ہی انگوٹھی بنوانی ہے ، یہ بات کرتے ہوئے فراڈیے نے انگوٹھی اتار لی تو خاتون نے اندر گھر میں اپنی بیٹی کو آواز دی لیکن وہ فراڈیا انگوٹھی لے کر بھاگ گیا ۔۔۔ چند ہی لمحوں میں پورا محلہ اکٹھا ہو گیا پولیس کو اطلاع کی گئی تو پولیس نے فوری طور پر اس کیس پر کام شروع کردیا ، یہ اچھی بات تھی کہ خاتون نے سونے کی چوڑیاں اور دونوں ہاتھوں میں انگوٹھیاں پہن رکھیں تھیں اور فراڈیے نے لالچ میں آکر کوئی انتہائی قدم نہیں اٹھایا صرف ایک انگوٹھی پر اکتفا کرکے چلا گیا ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی کیمروں اور جیو فینسگ سے ملزم کا سراغ لگانا شروع کیا اور آخر کار سرگودہا کی لوکیشن سامنے آگئی پولیس نے فوری ریڈ کیا ملزم کو گرفتار کرکے لاہور لایا گیا ، اس نے انگوٹھی بیچ دی تھی لیکن رقم اسکے پاس موجود تھی ، وہ رقم بحفاظت علاقہ ایس ایچ او نے ماں جی کے حوالے کردی ، ان بزرگ اور شفیق خاتون کا کہنا تھا کہ میں اس شخص کو بددعا نہیں دونگی اگر اس نے بھوک اور غربت کی وجہ سے یہ کام کیا ہے تو مجھے بتاتا میں اسکی مدد کردیتی اور اسے راشن بھی لے دیتی لیکن اس نے چند سیکنڈ میں لاکھوں کی دیہاڑی لگانے کا سوچا تھا ، پولیس والوں کا شکریہ کہ میرا نقصان 2 دن میں پورا کردیا ۔۔۔