بشریٰ منصور اور ارسلان اسلام کی خصوصی شرکت، کے وی ٹی سی اول، میرپورخاص دوم، سکھر سوم
بشریٰ منصور اور ارسلان اسلام کی خصوصی شرکت، کے وی ٹی سی اول، میرپورخاص دوم، سکھر سوم
سکھر(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر برائے کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر کی خصوصی ہدایت پر عامر شہاب کے زیرِ اہتمام “آل سندھ پیرا تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2026” سکھر میں منعقد ہوئی۔ اس چیمپئن شپ میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، شہید بینظیرآباد اور لاڑکانہ سمیت سندھ کے مختلف ڈویژنوں کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی۔تقریب کے افتتاحی سیشن کی مہمانِ خصوصی اسسٹنٹ کمشنر نیو سکھر بشریٰ منصور تھیں۔ دیگر مہمانوں میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے وی ٹی سی عامر شہاب، صدر سندھ پیرا تائیکوانڈو ونگ ماسٹر محمد صدیق، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سکھر محمد اخلاق میمن، میڈم عذرا جمال، ڈاکٹر سعید اعوان، عزیز میمن، حاجی احسان لاشاری، اظہر علی اعوان، فرحان، عابد گل، محمد اعظم شیخ، قربان علی، ڈی ایس او گھوٹکی نثار احمد چانڈیو، وجاہت خان، اصغر بشیر اور دیگر نے شرکت کی۔کوچز میں عبدالرحیم خان، جبار احمد، مراد بلوچ، عدنان اکمل، محمد شاہ، اشعر عامر اور دیگر شامل تھے۔ اس چیمپئن شپ کے چیف آرگنائزر ماسٹر عبدالرزاق تھے، جنہوں نے ایونٹ کی کامیاب تنظیم میں اہم کردار ادا کیا۔تقریب کے دوران پیرا کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ خاص طور پر کے وی ٹی سی کے کھلاڑیوں نے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے حاضرین سے خوب داد وصول کی اور پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ میرپورخاص نے دوسری اور سکھر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ایونٹ کے اختتام پر کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات اور اسناد تقسیم کی گئیں۔ مہمانوں کو سندھ کے روایتی تحفے اجرک اور اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔ شرکا اور مہمانوں نے پیرا کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ایونٹ کے انعقاد کو سراہا۔واضح رہے کہ یہ چیمپئن شپ سندھ پیرا تائیکوانڈو ونگ اور سکھر پیرا تائیکوانڈو ونگ کے زیرِ اہتمام منعقد کی گئی، جس میں سکھر سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کا بھی بھرپور تعاون شامل تھا۔ اختتامی تقریب کے مہمانِ خصوصی میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ تھے۔