ایف آئی اے پشاور نے جعلی آکسفورڈ کتابوں کی فروخت میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف کارروائی۔
ایف آئی اے پشاور نے جعلی آکسفورڈ کتابوں کی فروخت میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف کارروائی۔
یاد رہے کہ کارروائی ایس ایچ او طلحہ زمان کی سربراہی میں کی گئی۔
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایف آئی اے پشاور کی بڑی کارروائی، تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے جعلی آکسفورڈ (OUP) کتابوں کی فروخت میں ملوث نیٹ ورک کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ رنگ روڈ پشاور پر چھاپہ مارا گیا، کارروائی ایس ایچ او طلحہ زمان کی سربراہی میں کی گئی، ٹیم میں ایس آئی ظہور علی، ایس آئی فہداللہ خان، اے ایس آئی شیراز اور ہیڈ کانسٹیبل محمد آصف شامل تھے، کارروائی کے دوران 471 جعلی کتابیں برآمد ملزمان میں ریٹیلر، ڈسٹری بیوٹر اور مین سپلائر بھی شامل تھے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 17/26 درج، مزید تفتیش جاری ہے۔