راجہ سائیں کا ایم این اے سید نوید قمر کو دوسری مرتبہ پارلیمنٹرینز فار گلوبل ایکشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد۔
راجہ سائیں کا ایم این اے سید نوید قمر کو دوسری مرتبہ پارلیمنٹرینز فار گلوبل ایکشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد۔
سید نوید قمر کی دوبارہ قیادت میں یہ فورم عالمی سطح پر پارلیمانی تعاون کو مزید مستحکم کرے گے۔راجہ سائیں کی میڈیا سے گفتگو
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق فرزند پاکستان راجہ سائٻں نے اٻم اٻن ائے سید نوید قمر کو دوسری مرتبہ پارلیمنٹرینز فار گلوبل ایکشن کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔راجہ سائٻں نے کہا کہ مسلسل دوسری بار اس اہم عالمی پارلیمانی فورم کا صدر منتخب ہونا، سید نوید قمر کی قیادت پر عالمی اراکینِ پارلیمنٹ کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ سید نوید قمر ایک زیرک، مدبر اور تجربہ کار پارلیمنٹرین ہیں، جنہوں نے اپنے دورِ صدارت میں پارلیمنٹرینز فار گلوبل ایکشن کے مقاصد کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا۔ انہوں نے انسانی حقوق، جمہوریت اور قانون کی بالادستی کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔راجہ سائٻں نے اس امید کا اظہار کیا کہ سید نوید قمر کی دوبارہ قیادت میں یہ فورم عالمی سطح پر پارلیمانی تعاون کو مزید مستحکم کرے گے اور اہم بین الاقوامی امور پر پیش رفت میں مزید تیزی آئے گی۔ راجہ سائٻں نے کہا کہ سید نوید قمر کی کامیابی پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان عالمی سطح پر پارلیمانی سفارت کاری میں مؤثر اور مثبت کردار ادا کر رہا۔